14 مارچ 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران میں سرمایہ کاری ادارے کے سربراہ بہروز علی شیری نے کہا ہے کہ گذشتہ برس ایران میں سات ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئي ہے۔

ابنا: بہروز علی شیری نے آج ارنا سے گفتگو میں کہا کہ گذشتہ شمسی برس میں ایران میں بیرونی سرمایہ کاری سات ارب ڈالر سے بڑھ چکی ہے جس سے بیرونی سرمایہ کاری میں چالیس فیصد اضافے کا پتہ چلتا ہے ۔ علی شیری نے یورپی یونین کی طرف سے ایران کے بعض بینکوں پر سے پابندی ہٹائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی بینک اقوام متحدہ کی قراردادوں سے متعلق کسی بھی طرح کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں لیکن پھر بھی ان پر پابندیاں لگائي گئي ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی عدالتوں نے ایرانی بینکوں پر عائد پابندیاں ختم کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ پابندیوں سے ایران میں کی جانے والی سرمایہ کاری پر براہ راست اثر نہیں پڑتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242